مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
لبنانی میڈیا نے جنوبی لبنان کے علاقے بیت یاحون پر اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کی اطلاع دی ہے۔
المنار کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے عین السماحیہ کی جانب سے زوطر الشرقی کے مضافات اور جنوبی لبنان کے قصبے میفدون کے اطراف توپ خانے سے گولہ باری کی۔
اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے کفرتبنیت پر بمباری کی۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے قبریخا کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔
اسی طرح جنوبی لبنان کے قصبے تولین پر بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ بمباری کی۔
آپ کا تبصرہ